اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق میڈیا رپورٹوں میں بتا یا گیا ہے کہ یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے اپنی رکن فضائی کمپنیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پاکستانی فضائی حدود میں پرواز کے دوران بہت محتاط رہیں۔ یورپین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی ایسانے اپنے سیفٹی انفارمیشن بلیٹن میں یورپی ملکوں کی ایوی ایشن اتھارٹیز اور فضائی کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں یورپین فضائی کمپنیوں کے طیاروں کو دہشتگرد انہ حملے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔
اس سلسلے میں فرانس کی ایوی ایشن اتھارٹی نے فرانسیسی ایرلائنز کو ہدایت کی ہے وہ پاکستانی فضائی حدود میں چوبیس ہزار فٹ سے نیچے پرواز نہ کریں ۔ ادھر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایسی کسی ہدایت سے لاعلمی ظاہر کی ہے۔
.......
/169